ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام ریاستیں فائر سیفٹی کے لئے مقرر کریں گے نوڈل افسران، 4 ہفتوں میں این سی نہ لینے پر اسپتالوں پرہوکارروائی: سپریم کورٹ

تمام ریاستیں فائر سیفٹی کے لئے مقرر کریں گے نوڈل افسران، 4 ہفتوں میں این سی نہ لینے پر اسپتالوں پرہوکارروائی: سپریم کورٹ

Fri, 18 Dec 2020 22:17:25    S.O. News Service

نئی دہلی،18 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ملک بھر میں کورونا وائرس سے متعلق حالات پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ اس دوران عدالت نے ہر ریاست کو نوڈل آفیسر کی تقرری کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت کی ہدایت کے مطابق یہ نوڈل آفیسر ہر اسپتال میں فائر سیفٹی کا آڈٹ کرے گا اور ہر ماہ ریاست کو رپورٹ پیش کرے گا۔ عدالت نے کہا ہے کہ جن اسپتالوں نے ابھی تک فائر این او سی نہیں لیا ہے وہ فوراً پر لے لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ اگر چار ہفتے کے اندر اسپتال فائر این او سی نہیں لیتے ہیں تو ریاستی حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔عدالت نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں کوویڈ۔19 کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) اور ہدایات پر عمل کریں گی۔ عدالت نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں، وہاں انتخابی جلسوں میں ہدایات پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ہر مہینے کوویڈ۔19 نگہداشت کی سہولیات سمیت تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کروانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل کریں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ریاست کو ایک نوڈل افسر مقرر کرنا چاہئے، جو اسپتالوں میں فائرسے حفاظت کاذمہ دار ہوگا۔

سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام کووڈاسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کروائیں۔ ریاستوں کو آگ سے حفاظت کے اقدامات کی نگرانی کے لئے ہر ضلع میں نوڈل آفیسر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے کووڈ ڈیوٹی میں مصروف ڈاکٹروں کو چھٹی دینے کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز نے عدالت میں کہا کہ اسے ڈاکٹروں کی فکر ہے اور وہ حلف نامہ داخل کریں گے۔ عدالت نے مرکز اور ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 4 ہفتوں میں اپنی ہدایات پر رپورٹ پیش کریں۔


Share: